Monday, September 16, 2024

چھوٹو گینگ کیلئے اب بچنا مشکل  ہی نہیں ناممکن، پاک فوج کے جوان پنجاب پولیس کی مدد کیلئے راجن پور پہنچ گئے

چھوٹو گینگ کیلئے اب بچنا مشکل  ہی نہیں ناممکن، پاک فوج کے جوان پنجاب پولیس کی مدد کیلئے راجن پور پہنچ گئے
April 15, 2016
پولیس کےلیے دردسربنےچھوٹوگینگ کےلیےاب بچنامشکل  ہی نہیں ناممکن ۔۔۔۔ پاک فوج چھوٹو  اوراسکےکارندوں  کو ٹھکانےلگانے پہنچ گئی۔۔۔  پہلے مرحلے میں زمینی اور دوسرے مرحلے میں فضائی کارروائی کی جائے گی۔۔۔ فوجی کمانڈوز دریائی جزیرے جمال میں اتارے جائیں گے۔۔۔ اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن کے لئے فوج کے 500 کمانڈوز راجن پور پہنچ گئے۔ ڈاکو گینگ کے خلاف زمینی کے علاوہ فضائی  حدود سے بھی گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ رینجرز کو ریزرو فورس کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ بدنام زمانہ چھوٹو گینگ کے خلاف پولیس آپریشن کی ناکامی کے بعد فوج سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 500 فوجی کمانڈوز پر مشتمل دستہ راجن پور پہنچ گیا ہے جبکہ رینجرز کو ریزرو فورس کے طور پر رکھا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خطرناک گینگ کے خلاف آپریشن کے لئے تیار کی گئی حکمت عملی کے تحت گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے گینگ کو فضا سے نشانہ بنایا جائے گا جبکہ تربیت یافتہ کمانڈوز زمینی آپریشن کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گینگ کے یرغمالی پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کے ذریعے گینگ کے کچھ ارکان کو زندہ پکڑنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ ان سے معلومات حاصل کی جا سکیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن میں کئی روز بھی لگ سکتے ہیں تاہم اسے ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔