Monday, September 16, 2024

چھوٹو گینگ نے پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

چھوٹو گینگ نے پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے
April 20, 2016
راجن پور(92نیوز) پاک فوج کو ایک اور بڑی کامیابی حاصل ہوگئی ہے چھوٹو گینگ نے پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کچے کے علاقے میں کھیلا جانیوالا آگ اور خون کا کھیل بالآخر اختتام کو پہنچ گیا ہے ۔ پاک فوج کو ایک اور بڑی کامیابی حاصل ہو گئی ہے چھوٹو گینگ  نے پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور مغوی اہلکاروں کو پاک فوج کے حوالے کر دیا ہے۔