Thursday, April 25, 2024

چھوٹو گینگ سے تفتیش میں نئی چیزیں سامنے آرہی ہیں ،تفتیش مکمل ہونے پر پبلک کی جائیں گی : ڈی جی آئی ایس پی آر

چھوٹو گینگ سے تفتیش میں نئی چیزیں سامنے آرہی ہیں ،تفتیش مکمل ہونے پر پبلک کی جائیں گی : ڈی جی آئی ایس پی آر
May 4, 2016
راولپنڈی(92نیوز) پاک فوج کے ترجمان   لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم  باجوہ نے کہا ہے کہ  چھوٹوگینگ سے تفتیش  میں نئی چیزیں سامنے آرہی ہیں جو تفتیش مکمل ہونے پر پبلک کی جائیں گی ۔ تفصیلات کےمطابق   ڈی جی  آئی  ایس پی آر عاصم سلیم  باجوہ   نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کے حکم پر فوج میں اسپیشل اینٹی کرپشن مہم جاری ہے   چھ  افسروں کے خلاف کارروائی ایک  ہی کیس میں کی گئی۔ فیصلے کو فوج کے اندرونی حلقوں  نے  سراہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر  میں  قائم گیارہ فوجی عدالتیں دن رات کام کر رہی ہیں   اورکوئی کام عجلت سے  نہیں ہو رہا۔ دو سو سات مقدمات میں سے  اٹھاسی کا فیصلہ ہو چکا ہے ۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ رینجرزکی کارروائیاں قابل فخرہیں کچے میں پچیس میل  کا علاقہ   کلئیر کروا لیا  گیا ہے۔