Monday, May 6, 2024

چھوٹو ڈکیت گینگ قانون کی گرفت میں آگیا

چھوٹو ڈکیت گینگ قانون کی گرفت میں آگیا
September 1, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں ہل پارک کے قریب لوٹ مار کرنے والا 4 رکنی چھوٹو گینگ قانون کی پہنچ سے نہ بچ سکا ، گلشن اقبال پولیس نے گینگ کے 2 لٹیروں کو گرفت میں لیکر سلاخوں کے پیچھے پہنچادیا ، ملزمان افغان شہری اور منشیات فروشی بھی کرتے ہیں۔ کراچی میں چھوٹو گینگ کی لوٹ مار  پر  قانون حرکت میں آیا تو 2 کارندے شکنجے میں آگئے ۔ گلبرگ میں ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کے 2 کم عمر لٹیروں کو گلشن اقبال پولیس نے گرفت میں لیا  جن کی عمریں 15 سال تک ہیں ، ملزمان لوٹ مار کی 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے ۔

ڈکیتی مزاحمت پر این ای ڈی یونیورسٹی  کے پروفیسر کی اہلیہ قتل

چار رکنی گروہ نے چند دن پہلے ہل پارک کے قریب خاتون اور مرد کو گھر کے باہر سے لوٹا تھا  ، 2 موٹرسائیکل پر 4 لٹیروں نے اسلحے کے زور پر پہلے مرد سے چھینا جھپٹی کی  اور پر گاڑی میں بیٹھی خاتون سے لوٹ مار کی ۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزمان سے 2 پستول ، 4 موبائل فون، 3 پرس اور 2 کلو منشیات برآمد کی  جبکہ لٹیرے اس سے پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں ۔