Friday, May 17, 2024

چھمب سیکٹر میں شہید ہونے والے بہادر سپوت مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

چھمب سیکٹر میں شہید ہونے والے بہادر سپوت مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
July 4, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) چھمب سیکٹر میں دھماکے میں شہید ہونے والے قوم کے بہادر سپوتوں کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ قبل ازیں وطن کے دفاع پر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں اعلیٰ فوجی افسران، جوانوں اور علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ چھمب سیکٹر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بننے والے شہید صوبیدار صادق کی نمازہ جنازہ مظفر آباد کے علاقے بانڈی میں ادا کی گئی۔ نمازجنازہ کے بعد شہید فوجی جوان صادق کو فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ شہید فوجی جوان شیر زمان کی نماز جنازہ کرک میں ادا کی گئی۔ نمازجنازہ میں فوجی افسران اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شہید فوجی جوان طیب حسین کی نماز جنازہ خوشاب کے نواحی گاؤں سرکی میں ادا کی گئی۔ فوجی افسران اور جوانوں کے ساتھ علاقے کی سماجی و سیاسی شخصیات نے نماز جناز میں شرکت کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔