Thursday, May 9, 2024

چھریوں کے وار سے خواتین کو زخمی کرنے والا اہم ملزم گرفتار

چھریوں کے وار سے خواتین  کو زخمی کرنے والا اہم ملزم گرفتار
October 5, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں منظم انداز میں خواتین پر چھرے کے وار کرنے والا اہم ملزم گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔15دیگر مبینہ ملزم بھی گرفتارکرلیئے گئے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے وزیراعلیٰ سندھ کو رپورٹ پیش کردی۔
موٹر سائیکل سوار چھرا مار ملزم کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں خوف کی علامت بن گیا ۔ ملزم نے راہ چلتی خواتین پر چھرے کے وار کئے اور چھلاوا بن کر غائب ہو گیا ۔ بعد ازاں ملزم کی کارروائیاں گلستان جوہر سے نکل کر دیگر علاقوں تک پہنچ گئیں ۔
وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے واقعات کے کئی روز بعد نوٹس لیا تو کراچی پولیس بھی حرکت میں آئی۔ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر نے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا کہ خواتین کو چھرا مارنے والا اہم ملزم گرفتار کرلیا ہے جبکہ 15دیگر مشکوک افراد بھی حراست میں ہیں۔
پولیس چیف نے تصدیق کی کہ گزشتہ روز تک دس خواتین چھرا گھونپ ملزم کا نشانہ بنیں ۔
ذرائع کے مطابق پولیس حکام نے وزیراعلی کو پیش کی گئی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ خواتین کو چھرا مارنے والا ملزم ایک نہیں کئی ہیں۔
دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کی وزیراعلی سندھ کے کچھ دیر بعد آئی جی سندھ اےڈی خواجہ نےملزم کی گرفتاری کی تردید کردی۔