Friday, March 29, 2024

چھبیس مئی کو مکمل چاند گرہن ہو گا

چھبیس مئی کو مکمل چاند گرہن ہو گا
May 22, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) چھبیس مئی کو مکمل چاند گرہن ہو گا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق چاند گرہن کو مشرقی ایشیا، آسٹریلیا اور امریکا میں دیکھا جا سکے گا۔

جنوبی امریکا، جنوب مشرقی ایشیا، آسٹریلیا یا امریکا کے مغربی حصوں میں مقیم افراد مطلع صاف ہونے پر ’سپر فلاور فل مون‘ یعنی پورے چاند کو گرہن لگتے دیکھ سکیں گے جس کا دورانیہ 14 منٹ تک ہو سکتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مکمل چاند گرہن کا کل دورانیہ 104 منٹ تک ہو سکتا ہے۔ ناسا کے مطابق مکمل چاند گرہن کبھی کبھار لیکن جزوی گرہن سال میں دو مرتبہ ہوتا ہے۔ اگلا جزوی چاند گرہن 18 اور 19 نومبر کو متوقع ہے۔