Friday, March 29, 2024

چھاپے مار کر افسر کیوں پکڑے !!! اپنے دائرے میں رہ کر کام کریں: سائیں سرکار نے ڈی جی رینجرز کو خط لکھ دیا

چھاپے مار کر افسر کیوں پکڑے !!! اپنے دائرے میں رہ کر کام کریں: سائیں سرکار نے ڈی جی رینجرز کو خط لکھ دیا
June 17, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ میں کشیدگی کا پارہ ہائی ہونا شروع ہو گیا۔ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کی دھواں دار تقریر اور دھمکیوں کے بعد آج وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ بھی جوش میں آگئے۔ ڈی جی رینجرز کو فوری خط لکھ ڈالا جس میں رینجرز کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے دائرے میں رہ کر کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز کو اختیارات دہشت گردی روکنے کےلئے دیئے گئے تھے لیکن رینجرز نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے خط میں پوچھا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور لائنز ایریا پراجیکٹ پر چھاپہ کیوں مارا؟ رینجرز کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ کارروائیاں سندھ حکومت کے معاملات میں مداخلت ہے، رینجرز کا دائرہ کار نوٹیفیکیشن میں واضح ہے۔ رینجرز نے چھاپہ مار کر اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔ وزیراعلیٰ نے رینجرز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے دائرے میں رہ کر کام کریں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے خط کی ایک کاپی وزیرداخلہ کو بھی بھجوا دی ہے۔