Sunday, September 8, 2024

چھاتی کے کینسر کا علاج صرف گیارہ دنوں میں‘ ماہرین نے اہم کامیابی حاصل کر لی

چھاتی کے کینسر کا علاج صرف گیارہ دنوں میں‘ ماہرین نے اہم کامیابی حاصل کر لی
March 12, 2016
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی ڈاکٹروں نے صرف گیارہ دنوں میں چھاتی کے کینسر کا علاج کرنے کا دعویٰ کر ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی ڈاکٹروں نے یورپی بریسٹ کینسر کانفرنس کے موقع پر اپنے طریقہ علاج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صرف دو مخصوص ادویات کے استعمال چھاتی کے کینسر کو رفع کرنے کامیابی حاصل کی ہے جس کی وجہ سے اب چھاتی کے کینسر میں مبتلا خواتین کو علاج کیلئے کیموتھراپی کی ضرورت نہیں ہو گی۔ ڈاکٹروں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ان ادویات کو تجربے کے طور پر کامیابی سے 257 کینسر کی مریضہ خواتین پر آزمایا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ ادویات ہر دس میں سے ایک کینسر میں موجود کمزور خلیوں کو نشانہ بناتی ہیں۔ اس تجربے کو کرنے والے ڈاکٹر بھی مثبت نتائج پر حیران ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق کینسر کے علاج کے ابتدائی نتائج بہت حوصلہ افزا ہیں۔ اگر طویل مدتی تجربات بھی مثبت رہے تو یہ بریسٹ کینسر کے نئے طریقہ علاج کا آغاز ثابت ہو سکتا ہے۔