Thursday, April 25, 2024

چھ مسلمان ملکوں کے باشندوں کی آمد پر پابندی کے بعد  امریکہ نے مزید 8 ملکوں کو نشانہ بنالیا

چھ مسلمان ملکوں کے باشندوں کی آمد پر پابندی کے بعد  امریکہ نے مزید 8 ملکوں کو نشانہ بنالیا
March 21, 2017
واشنگٹن (ویب ڈیسک)چھ مسلمان ملک کے باشندوں کی امریکہ آمد پر پابندی کے بعد امریکہ نے مزید آٹھ مسلمان ملکوں کو نشانہ بنالیا۔ تفصیلات کےمطابق مسلمان ملکوں کے شہریوں  کو امریکہ آمد سے روکنے کیلئے جاری کئے گئے ایگزیکٹو آرڈرز کی گرد ابھی بیٹھی نہ تھی کہ امریکی حکام نے مزید 8مسلمان ملکوں کیلئے مشکلات کھڑی کردیں۔ امریکی حکام  نےسعودی عرب ،مصر،کویت ،اردن، مراکش ، قطر، عرب امارات اور ترکی سے آنے والے مسافروں کے الیکٹرونک آلات لانے پر پابندی لگادی اس  سلسلے میں فضائی کمپنیوں نےنئے ضابطہ اخلاق جاری کردیئے ہیں ،ادھر  ہوم لینڈ سکیورٹی نے کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔