Sunday, September 8, 2024

چھ ماہ کی کوششوں کے بعد یورپ کا انتہائی مطلوب دہشت گرد صالح عبدالسلام پکڑا گیا

چھ ماہ کی کوششوں کے بعد یورپ کا انتہائی مطلوب دہشت گرد صالح عبدالسلام پکڑا گیا
March 19, 2016
پیرس (ویب ڈیسک) پیرس حملے کے اہم ملزم صالح عبدالسلام کوسخت سکیورٹی میں اسپتال سے تفتیشی سینٹرمنتقل کر دیا گیا۔ فرانسیسی صدر فرانسو اولاند کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کےخلاف جاری جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق بیلجیئن اور فرانسیسی سکیورٹی فورسز کی محنت رنگ لے آئی اور چھ ماہ کی کوششوں کے بعد آخرکار یورپ کا انتہائی مطلوب دہشت گرد صالح عبدالسلام پکڑا گیا۔ بیلجئین استغاثہ نے جمعہ کے روز مولن بیک میں کی گئی کارروائی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چار گھنٹے جاری رہنے والے سکیورٹی آپریشن میں صالح عبدالسلام سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران صالح عبدالسلام معمولی زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امدادکے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ فرانسیسی میڈیاکے مطابق صالح عبدالسلام کو سخت سکیورٹی میں اسپتال سے تفتیشی سینٹرمنتقل کر دیا گیاہے جہاں بیلجیئن حکام فرانسیسی تفتیش کاروں کی موجودگی میں پوچھ گچھ کرینگے۔ ادھر فرانسیسی صدر فرانسو اولاند نے برسلز میں بیلجیم کے وزیر اعظم چارلس مشعل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی جبکہ بیلجئم وزیراعظم کاکہناتھاکہ صالح عبدالسلام کی فرانس کوحوالگی میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔