Sunday, September 8, 2024

چھ اعشاریہ چار شدت کے زلزلے نے جنوبی ایشیا کو لرزا دیا !!! لاہور، کوئٹہ، اسلام آباد، پشاور سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

چھ اعشاریہ چار شدت کے زلزلے نے جنوبی ایشیا کو لرزا دیا !!! لاہور، کوئٹہ، اسلام آباد، پشاور سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
August 10, 2015
لاہور (92نیوز) چھ اعشاریہ چار شدت کے زلزلے نے جنوبی ایشیا کو لرزا کر رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق آج سہ پہر پاکستان، بھارت، افغانستان اور قازقستان میں شدید زلزلہ آیا۔ پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد سمیت بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اور افغان دارالحکومت کابل بھی کانپ اٹھے۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز 88کلو میٹر دور فیض آباد افغانستان تھا جس کی گہرائی 209 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے پاکستان کے مختلف شہروں لاہور، فیصل آباد، مانسہرہ، نوشہرہ، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد کئی سیکنڈز تک لرزتے رہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.4 تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش تھا۔ زلزلے کے جھٹکے اس قدر طویل دورانیہ کے تھے کہ شہری خوفزدہ ہوکر اپنے گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر کھلے مقامات پر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ پشاور کے علاوہ مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرک، خیبرایجنسی، سوات اور صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے سے تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔