Wednesday, April 24, 2024

چھ ارب کی مبینہ منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج

چھ ارب کی مبینہ منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج
July 13, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ نے 6ارب کی مبینہ منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے ملزم کو مکمل دستاویزات کیساتھ دوبارہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت  کر دی گئی ،  جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا اتنی بڑی بینک ٹرانزیکشن ہوتی رہی تو ان کا کاروبار کیا تھا؟۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ  چھ ارب سے زیادہ کی ٹرانزیکشن ہے اورخریداری کا کوئی ریکارڈ نہیں۔