Wednesday, April 24, 2024

چکی مالکان کا آٹے کی قیمت میں دو روپے کمی کا اعلان

چکی مالکان کا آٹے کی قیمت میں دو روپے کمی کا اعلان
January 21, 2020
 کراچی (92 نیوز) چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں دو روپے کمی کا اعلان کر دیا۔ قیمت 68 روپے کلو ہو گئی۔ ادھر کوئٹہ میں آٹا بدستور مہنگا مل رہا ہے۔ 20 کلو کا تھیلا 12 سو سے 13 سو روپے میں فروختہو رہا ہے۔ خیبرپختونخوا میں نان بائیوں کی ہڑتال جاری ہے۔ شہری روٹی کی تلاش میں دربدر پھر رہے ہیں۔ سندھ میں فلورملز کو گندم ملنے کے بعد قیمت میں کمی کا امکان ہے۔ فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کچھ روز میں آٹا پرانی قیمت پر دستیاب ہو گا۔ پنجاب میں آٹا چکی مالکان کے بعد سپر اسٹور ایسوسی ایشن بھی ڈٹ گئی ، لاہور میں سپر اسٹور والوں نے حکومتی ریٹس پر دال، چینی، چاول، مرچ ،، پھل اور سبزی فروخت کرنے سے انکار کردیا  اور کہا کہ  مارکیٹ میں اشیاء 50 سے 100 روپے تک مہنگی ہو چکی ہیں، ڈی سی ریٹ پر اشیائے خورونوش فروخت نہیں کر سکتے۔