Saturday, May 11, 2024

چکی آٹا پھر مہنگا، قیمت 76 روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئی

چکی آٹا پھر مہنگا، قیمت 76 روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئی
September 18, 2020
لاہور (92 نیوز) مہنگائی کے جھٹکے نہ رُکے، چکی آٹا کی قیمت 76 روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئی، گزشتہ چار ماہ میں آٹے کی قیمت میں 16 روپے فی کلو گرام اضافہ کیا گیا ہے، آٹا چکی ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں اضافے کی وجہ مہنگی گندم قراردے دی۔ آٹا بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگا !!!! چکی آٹا کی قیمت 76 روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئی۔ شہر بھر کی بعض چکیوں پر 76 کی بجائے 80 روپے فی کلو میں آٹا فروخت ہو رہا ہے۔ گزشتہ چارماہ میں آٹے کی قیمت میں 16 روپے فی کلوگرام اضافہ کیا گیا ہے، آٹا مہنگا کرنے پر مہنگائی کے ستائے شہری پھٹ پڑے کہتے ہیں آٹا مہنگا ہے اور ملتابھی نہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ پیچھے سے گندم مہنگی مل رہی ہے، آئندہ آنے والے دنوں میں آٹا مزید مہنگاہونے کاخدشہ ہے۔ جنرل سیکرٹری لاہور آٹا چکی ایسوسی ایشن عبدالرحمٰن کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں اضافے کے باعث کیا گیا۔