Friday, May 17, 2024

چکوال میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ضلع بھر میں بدترین تباہی

چکوال میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ضلع بھر میں بدترین تباہی
September 7, 2020

چکوال ( 92 نیوز) چکوال میں طوفانى بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ضلع بھر میں  بد ترین تباہی  ، مکانات کى چھتیں گرنے سے جہاں  جانى و مالى نقصان ہوا وہاں فصلوں کا نام و نشان  تک مٹ گیا ، متعدد نجى ڈیمز ٹوٹنے سے بڑی تباہی ہوئی۔

ملک بھر کى طرح چکوال میں بھی بارشیں خوب برسیں ،ندى نالے بھر گئے ۔ سیلابى ریلوں نے ایسی تباھى مچائى اس کى مثالى ماضى میں نہيں ملتى۔ بڑى تعداد میں جانى اور مالى نقصان هوا ، لوگوں کى دکانیں پانى میں ڈوب گئیں تو فصلوں کى تباهى نے کاشتکاروں کى معاشى کمر توڑ دى،متاثرین حکومت کے بحالى اقدامات کے انتظار میں هیں جب کہ حکومتى نمائندے متاثرین کی بحالی کےلئے پرعزم ہیں۔

چکوال کى ضلعى انتظامیہ سیلابی صورتحال سے دوچار دکھى لوگوں کو ریسکیو کرنے اور ان کى بحالى کے اقدامات کرنے میں بھرپور کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ملکى تاریخ کى تباه کن بارشوں کے بعد پیدا هونے والى سیلابى صورتحال میں وقتى ٹھراؤ تو آ گیا هے لیکن متاثرین کى بحالى وفاقى اور صوبائى حکومت کے لئے بڑا چیلنج هے زندگى بھر کى جمع پونجى پانى کى نزر ہونے پر غریب شہرى داد رسى کے منتظر هیں۔

شہریوں نے  وزيراعلى پنجاب عثمان بزدار سے ضلع چکوال کے متاثرین کی  داد رسى کا مطالبہ کیا ہے۔