Monday, May 13, 2024

چکوال میں ایک ارب کى لاگت سے تعمیر ہونیوالا منى موٹروے بارش کى نذر

چکوال میں ایک ارب کى لاگت سے تعمیر ہونیوالا منى موٹروے بارش کى نذر
September 4, 2020
چکوال (92 نیوز) چکوال میں ایک ارب روپے کى لاگت سے تعمیر ہونیوالا منى موٹروے بارش کى نذر ہوگیا۔ چکوال میں بوچھال کلاں سے للہ ٹاؤن جانیوالی سڑک متعدد مقامات پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی، سڑک ٹوٹنے سے سرکلاں اور ماٹن کا بڑے شہروں سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ چکوال، موضع نور پور کا شہرى نالہ انکڑ برساتی نالے میں بہہ گیا، نالہ انکڑ میں بہہ جانے والے شہرى کى نعش کوٹہڑا کے علاقے سے مل گئى۔ ضلع بھر میں گیاره افراد سیلابى پانى اور مکانات گرنے کى نذر ہو چکے ہیں۔