Thursday, April 25, 2024

چکوال جیپ ریلی کاکوالیفائنگ راؤنڈ شروع ہو گیا

چکوال جیپ ریلی کاکوالیفائنگ راؤنڈ شروع ہو گیا
April 6, 2019

چکوال ( 92 نیوز ) چکوال میں جیپ ریلی کوالیفائنگ راؤنڈ شروع ہو گیا ، ملک بھر سے نامور جیپ ریسرز چکوال پہنچ گئے۔

کل صبح سات اپریل کو ملک بھر سے آئے ہوئے جیپ ریسرز مقابلوں میں حصہ لیں گے ،  چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت کے نامور جیپ ریسرز 31کلومیٹر طویل ٹریک پر اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

خوبصورت مناظر سے مزین ٹریک کے اطراف دلچسپ گھاٹیاں بھی ہیں اور گہری کھائیاں بھی، چھوٹے، بڑے ٹیلوں پر مشتمل جیپ ریلی کا ٹریک قدرتی مناظر سے بھرپورہے جس سے ریسرز خوب لطف اندوز ہوں گے۔

چکوال میں ہونے والی پہلی جیپ ریلی میں شرکت کے لئے آنے والے ماہر ڈرائیورز کے ساتھ شہریوں میں بھی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

چکوال میں سیاحت کے فروغ کے لیے جیپ ریلی کے انعقاد کو بڑی اہمیت دی جا رہی ہے۔ جیپ ریلی کے انعقاد میں ضلعی انتظامیہ سمیت چکوال چیمبرز آف کامرس نے بھی بھرپور تعاون کیا ہے۔