Saturday, April 20, 2024

چکوال ، جیپ ریلی میں مردوخواتین ڈرائیورز کے مہارت کے مظاہرے ‏

چکوال ،  جیپ ریلی میں مردوخواتین ڈرائیورز کے مہارت کے مظاہرے ‏
April 7, 2019

چکوال ( 92 نیوز) چکوال میں پہلی جیپ ریلی میں ملک بھر کے ماہر ڈرائیورز نے کمال مہارت سے گاڑیاں دوڑائیں۔

جیپ ریلی  میں  مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین ڈرائیورز نے بھی بیس کلو میٹر کے تنگ اورکٹھن ٹریک پر گاڑیاں دوڑا کر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے پنجاب ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے چکوال میں پہلی جیپ ریلی  کا انعقاد کیا گیا جس  ملک بھر سے ماہر کار ریسرز نے حصہ لیا جن میں سے 43 فائنل راونڈ میں پہنچے۔

نو کیٹگریز میں ہونے والی جیپ ریلی میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین ڈرائیورز نے بھی 20 کلو میٹر کے تنگ اور کٹھن ٹریک پر گاڑیاں دوڑا کر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

ریلی کا افتتاح وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کیا، انکا کہنا تھا کہ سیاحت کا فروغ وزیر اعظم کی ترجیحات میں شامل ہے۔

جیپ ریلی  سے شائقین نہ صرف محظوظ ہوتے رہے بلکہ ٹیلوں پر چڑھ کر ڈرائیورز کی حوصلہ افزائی بھی کرتے رہے۔

شرکا کا کہنا ہے اس قسم کی صحت مند تفریحی سرگرمیوں کے انعقاد سے نہ صرف نوجوانوں کو تفریح کے وسیع مواقع ملیں گے بلکہ پاکستان میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا ۔