Friday, May 10, 2024

چکن کی قیمت میں 20 روپے اضافہ ، 267 روپے فی کلو ہو گیا

چکن کی قیمت میں 20 روپے اضافہ ، 267 روپے فی کلو ہو گیا
January 25, 2021

لاہور (92 نیوز) چکن کی قیمت میں 20 روپے اضافہ ہو گیا جس کے بعد چکن 267 روپے فی کلو ہو گیا۔

صوبائی درارالحکومت لاہور میں مرغی کے گوشت کو پر لگ گئے۔ آئے روز اضافے سے چکن کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ زندہ مرغی 184 جبکہ 20 روپے اضافے کے بعد گوشت 267 روپے فی کلو ہو گیا۔

قیمتوں میں اضافے سے شہری پریشان ہیں کہتے ہیں بیف اور مٹن کھانا پہلے ہی مشکل تھا اب چکن بھی پہنچ سے باہر ہو گیا ہے۔ دوسری جانب دکاندار حضرات بھی کاروبار میں مندی اور مہنگائی سے خاصے پریشان نظر آتے ہیں۔

گزشتہ پانچ روز میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 34 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔