Sunday, September 8, 2024

چکرا گوٹھ کیس : سندھ ہائیکورٹ نے کیس کراچی سے باہر منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی

چکرا گوٹھ کیس : سندھ ہائیکورٹ نے کیس کراچی سے باہر منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی
August 10, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے چکراگوٹھ کیس کراچی سے باہر منتقل کرنے کی درخواست خارج کر دی۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس فیصل عرب پرمشتمل تین رکنی بنچ نے پولیس کی جانب سے عدم پیروی کی بنیاد پر درخواست خارج کی۔ پولیس افسر عاشق چانڈیوکی جانب سے جان کو لاحق خطرات اور عدم تحفظ کی بنیاد پر کیس کراچی سے باہر منتقل کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ یاد رہے چار سال قبل دوہزارگیارہ میں چکراگوٹھ میں پولیس وین پر فائرنگ سے پولیس اہلکاروں سمیت تیرہ افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ کیس میں ایم کیوایم کے کارکن کامران مادھوری اور سہیل کمانڈو سمیت تیرہ ملزم گرفتار جبکہ سترہ تاحال مفرورہیں۔