Friday, March 29, 2024

چکر آنے کے بعد بے ہوش ہوا تو مجھے اسپتال پہنچایا گیا، پرویز مشرف

چکر آنے کے بعد بے ہوش ہوا تو مجھے اسپتال پہنچایا گیا، پرویز مشرف
December 4, 2019
دبئی ( 92 نیوز) سابق صدر و جنرل (ر) پرویز مشرف نے ویڈیو بیان میں کہا کہ  چکر آنے کے بعد بے ہوش ہو گیا جس کے بعد مجھے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پرویز مشرف نے کہا کہ طبیعت  بہت خراب ہے ، استپال آنا لگا رہتاہے ، امید ہے مجھے عدالت سے انصا ملے گا ، میرے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے ، انصاف کا تقاضہ پورا نہیں ہوا ، میرے وکیل کو بھی نہیں سناجارہا ۔ سابق صدر و جنرل (ر) کا کہنا تھا کہ کئی جنگیں لڑ چکا ہوں ، ملک کی 10 سال خدمت کی ، میری نظر میں آئین شکنی کیس بے بنیاد ہے ، کمیشن  کیس میں میرا بیان ریکارڈ کرے ۔