Friday, May 10, 2024

چڑیا گھروں میں سرپلس جانوروں کی انتہائی کم قیمت میں فروخت

چڑیا گھروں میں سرپلس جانوروں کی  انتہائی کم قیمت میں فروخت
January 30, 2021

لاہور (92 نیوز)پنجاب کے چڑیا گھروں میں جانوروں کی کمی،عرصہ دراز سے تنہا مکینوں کے ساتھیوں کی تلاش کا عمل بھی ختم کر دیا گیا،سرپلس جانوروں کو بھی انتہائی کم قیمتوں میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

پنجاب میں مجموعی طور پر 3 چڑیا گھر، ایک سفاری زو جب کہ 16 وائلڈ لائف پارک اور بریڈنگ سینٹر ہیں ، جہاں سیکڑوں جانور اور پرندے موجود ہیں۔
لاہور کے سفاری پارک میں چالیس سے زائد شیر جبکہ چڑیا گھر میں ایک سوسات اقسام کے بارہ سوجنگلی جانور اور پرندے ہیں، مادہ دریائی کھوڑا،سفیدگینڈااورکساوری کی جوڑی سالہاسال سے نامکمل ہے۔

بن مانس، ریچھ اور متعدد جانور بھی ساتھی نہ ہونے سے قیدتنہائی کاٹ رہے ہیں، چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے قانونی رکاوٹوں کے باعث جانوروں کے جوڑے مکمل نہیں ہوپارہے۔

پنجاب کےچڑیا گھروں میں 2015 سے سرپلس جنگلی جانوروں کی نئی قیمتوں کا تعین نہیں کیا جا سکا،پانچ سال بعد بھی ایک شیر صرف ڈیڑھ لاکھ کا بیچا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق تنہا جانور وقت سے پہلے بوڑھے اور بیمارہوجاتے ہیں، ان کو تنہا رکھنافطرت کے خلاف ہے۔