Wednesday, May 8, 2024

چڑیا گھر کے جانوروں کی ہلاکت کا معاملہ ، وزیر مملکت موسمیات کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس

چڑیا گھر کے جانوروں کی ہلاکت کا معاملہ ، وزیر مملکت موسمیات کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس
August 11, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد کے چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکت کے معاملے پر وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری  کر دیاگیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے شوکاز نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا، اسلام آباد وائلڈلائف مینجمنٹ بورڈ کے ممبران کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔

دوران سماعت سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے کہا گیا کہ  میں واقعے کی تمام ذمہ داری قبول کرتی ہوں ، کابینہ ارکان کا کوئی تعلق نہیں ۔

چیف جسٹس اطہر من ا للہ نے  کہا کہ  کابینہ نے وائلڈ لائف بورڈ کی منظوری دی تھی ، ذمہ دار بھی وہ ہیں،  ڈپٹی اٹارنی جنرل کی شوکاز نوٹس جاری نہ کرنے کی استدعا مسترد کر دی گئی ۔ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ناہید درانی کو بھی توہین عدالت شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔