Thursday, May 9, 2024

چڑیا گھر کا ہاتھی کاون کمبوڈیا پہنچ گیا

چڑیا گھر کا ہاتھی کاون کمبوڈیا پہنچ گیا
November 30, 2020

ڈاکٹر کے مطابق کاون کا سفر آرام دہ رہا۔ سفر کے دوران کھانا کھاتا رہا۔

نور خان ایئر بیس سے کاون ہاتھی کو روانہ کیا گیا تھا۔ نومن کاون کے کنٹینر کو ایئرپورٹ کے رن وے تک پہنچانے کے لیے این ایل سی نے جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم فورپا کو لاجسٹک سپورٹ دی تھی ۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف سمیت تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

صبح 5 بجے روس کا خصوصی طیارہ کاون کو لے کر کمبوڈیا روانہ ہوا تھا ۔ 2 ڈاکٹرز، 8 رکنی ٹیکنیکل عملے سمیت 10 رکنی غیر ملکی ماہرین پر مشتمل ٹیم بھی کاون کے ہمراہ گئی تھے۔