Wednesday, May 8, 2024

چچا نورالدین نے وزیراعظم کیلئے سانپ کی کھال سے پشاوری چپل بطور تحفہ تیار کر لی

چچا نورالدین نے وزیراعظم کیلئے سانپ کی کھال سے پشاوری چپل بطور تحفہ تیار کر لی
June 2, 2019
 پشاور (92 نیوز) عمران خان کی بطور وزیراعظم پہلی عید کومزید خاص بنانے کی تیاری کر لی گئی۔ پشاور کے چچا نورالدین نے سانپ کی کھال سے پشاوری چپل تیار کر لی۔ وزیراعظم کو عید پر تحفہ کے طور پر دی جائیگی۔ عمران خان کی وزیراعظم کی حیثیت سے پہلی عید الفطر کو خاص بنانے کے لئے پشاور کے چچا نورالدین نے ایک بار پھر پشاوری چپل کا تحفہ پیش کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ اس بار یہ تحفہ اس لئے بھی خاص ہو گا کہ یہ چپل کسی عام میٹریل سے نہیں بلکہ سانپ کی کھال سے تیار کی جائے گی۔ سانپ کی کھال بھی وہ، جو امریکہ سے آئی ہے۔ چاچا نورالدین کے مطابق سانپ کی کھال کی چپل دیگر چپلوں سے مختلف ہوتی ہے، اس کی خاصیت یہ ہے کہ یہ وزن میں ہلکی اور گرمی میں وزیراعظم کا پاؤں پیسنے سے محفوظ رہے گا۔ عمران خان کے فین کی امریکہ سے بھجوائی گئی کھال ایک اژدہے کی ہے جو 5 فٹ تک لمبی ہے۔ چپل کی تیاری میں استعمال میں ہونے والا دیگر مٹیریل بھی بیرون ملک سے منگوایا گیا ہے۔ مختلف رنگوں کے بعد اب وزیراعظم عمران خان کے لئے سانپ کی کھال سے چپل تیار کی جا رہی ہے جو اس عید پر کپتان کے پاؤں کی زینت بنے گی۔