چوہدری نثار کے رویئے کے خلاف اپوزیشن کا واک آؤٹ ، وزیراعظم منا کر واپس لائے
اسلام آباد(92نیوز)چوہدری نثار کے رویئے کے خلاف اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا ۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایک طرف ہمیں ساتھ لیکر چلنے کی بات کی جاتی ہے تو دوسری طرف ہم پر الزام لگائے جاتے ہیں ۔ ہم نے ماضی بھول کر حکومت کا ساتھ دیا ۔ خورشید شاہ کا کہناتھا کہ وزیراعظم اپنے اتحادیوں اور کابینہ اراکین سے پوچھیں کہ انہوں نے ایسی باتیں کیوں کیں ۔ دوسری طرف وزیراعظم نواز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار اپوزیشن کو مناکر ایوان میں لے آئے ۔
وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر اکٹھے ایوان میں آئے ۔