Friday, March 29, 2024

چوہدری نثار کا ایف سی کو خراج تحسین، کچھ لوگ تشدد کی راہ اپنا کر اسلام کو بدنام کر رہے ہیں، ایف سی کو فوج سے تربیت دلائیں گے: وفاقی وزیر داخلہ

چوہدری نثار کا ایف سی کو خراج تحسین، کچھ لوگ تشدد کی راہ اپنا کر اسلام کو بدنام کر رہے ہیں، ایف سی کو فوج سے تربیت دلائیں گے: وفاقی وزیر داخلہ
May 28, 2015
پشاور (92نیوز) وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ کچھ لوگ تشد د کی راہ اپنا کر اسلام کا نام بدنام کر رہے ہیں۔ یہ کیسے انسان ہیں جو دوسرے مذاہب کی عبادت گاہوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ ایف سی نے دہشت گردوں کا راستہ روکا جس پر خراج تحسین پیش کر تے ہیں۔ پشاور میں ایف سی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے جس میں تشدد کی گنجائش ہی نہیں۔ گمراہ کن لوگ امن کے دین کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، مذہب کا نام لے کر بےگناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کو اسلامی تعلیمات کا کچھ پتہ نہیں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ ایف سی کو فوج سے مزید تربیت دلوائیں گے۔ حکومت کی کوشش ہے ایف سی کا معیار اونچا ہو۔ اہلکاروں کو وردی اور قومی پرچم کا بھرم رکھنا ہے۔ پاسنگ آوٹ پریڈ میں خطاب کے دوران چوہدری نثار نے سکیورٹی فورسز کو قربانیوں پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔