Wednesday, April 24, 2024

چوہدری نثار نے نائن زیرو پر چھاپے کی تحقیقات کا حکم دےدیا

چوہدری نثار نے نائن زیرو پر چھاپے کی تحقیقات کا حکم دےدیا
March 11, 2015
چوہدری نثار کا ڈی جی رینجرز اور گورنر سندھ عشرت العباد سے رابطہ گورنر عشرت العباد نے وزیر داخلہ کو تحفظات سے آگاہ کر دیا کراچی (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے بعد ڈی جی رینجرز اور گورنر سندھ عشرت العباد سے رابطہ کیا ۔ وزیرداخلہ نے ڈی جی رینجرزسے نائن زیروپرچھاپے کی تفصیلات معلوم کیں۔ ڈی جی رینجرزنےوفاقی وزیرداخلہ کو بتایاکہ نائن زیرودفترپرچھاپہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مارا گیاکیونکہ نائن زیرومیں جرائم پیشہ افراد اورناجائزاسلحہ کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ گورنرسندھ عشرت العباد نے وزیر داخلہ کوتحفظات سے آگاہ کیا۔ گورنرسندھ نے بتایا کہ نائن زیروسےبرآمد ہونےوالا اسلحہ لائسنس یافتہ تھا۔