Saturday, April 27, 2024

چوہدری برادران کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات، مفاہمت پر زور دیا

چوہدری برادران کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات، مفاہمت پر زور دیا
November 4, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) آزادی مارچ دھرنے پر مفاہمت کے لئے پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ پرویزالٰہی نے اس موقع پر پیغام دیا کہ ہم مفاہمت کے لئے ہیں۔ مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا ملاقات کے لئے پہنچے پر مولانا فضل الرحمن نے استقبال کیا۔ ملاقات کافی خوشگوار ماحول میں ہوئی، آزادی مارچ دھرنے پر گفت وشنید کی گئی۔ چوہدری پرویزالٰہی سے صحافی نے سوال کیا کہ یہاں آنے سے قبل وزیراعظم سے کوئی رابطہ ہوا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وزیراعظم نے کل صبح مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے،ملاقات وزیراعظم آفس میں صبح 11 بجے ہو گی۔ ق لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ امید ہے معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوگا، مفاہمت ہوگی تو ساری چیزیں ٹھیک ہو جاتی ہیں۔