Friday, April 19, 2024

چونیاں کے بچوں کے قاتل کو گرفتار کر لیا ہے،عثمان بزدار

چونیاں کے بچوں کے قاتل کو گرفتار کر لیا ہے،عثمان بزدار
October 1, 2019
 چونیاں (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا چونیاں کے بچوں کے قاتل کو گرفتار کر لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا چونیاں واقعے کے حوالے سے خبر شئیر کرنی تھی۔ چونیاں کیس کے حوالے سے ہم نے ملزمان کے ڈی این اے کرائے۔ مشتبہ افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ مکمل کر لئے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا چونیاں معاملے کی تحقیقات سائنسی بنیادوں پر کی گئی ہے۔ 1545 لوگوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ ایک بچے کے کپڑوں سے ملزم کا ڈی این اے میچ کر گیا۔ عثمان بزدار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا واقعے کے ملزم کا نام سہیل شہزاد ولد محمد اسلم ہے۔ ایک بچے کی لاش اور 3 بچوں کی ہڈیوں کے ڈی این اے سے انکی شناخت کی گئی۔ چاروں وارداتیں سہیل شہزاد نامی ملزم نےکیں۔ سہیل شہزاد کی عمر 27 سال ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملزم کی تصویر بھی میڈیا کو دکھائی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا عمرے سے واپسی پر غمزدہ خاندان کے پاس گیا اور انصاف دلانے کا وعدہ کیا۔ متعلقہ اداروں نے بہت محنت کی جس پر ان کا شکرگزار ہوں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا قصور میں چائلڈ پروٹیکشن کا ادارہ بنایا جائے گا۔ چونیاں کو سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔