Sunday, September 8, 2024

چونیاں : ناقص کھانے سے 9افراد بیہوش‘ علاج کیلئے بنچوں پر لٹا دیا گیا

چونیاں : ناقص کھانے سے 9افراد بیہوش‘ علاج کیلئے بنچوں پر لٹا دیا گیا
July 3, 2016
چونیاں (ویب ڈیسک) چونیاں کے نواحی علاقے ہرچوکی کے ایک ہی خاندان کے نو افراد زہریلا کھانا کھانے سے بے ہوش ہو گئے۔ مریضوں کا چونیاں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں علاج جاری ہے۔ سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث مریضوں کو بیڈز کے بجائے بنچوں پر ہی لیٹنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی علاقے ہرچوکی میں ایک ہی خاندان کے نو افراد کو بے ہوشی کی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال لایا گیا۔ بے ہوش ہونے والے افراد میں دو مرد‘ دو خواتین اور چار بچے شامل ہیں جن کے نام کشور، محمد احمد، احسن، صیایم، خالد محمود، فاروق، صفدر اکبر ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تمام افراد زہریلی چیز کھانے سے بے ہوش ہوئے۔ بعض کی حالت خراب ہے تاہم علاج جاری ہے۔ دوسری جانب اسپتال میں سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث مریضوں کو بیڈز کے بجائے بنچوں پر ہی لیٹنے پر مجبور کیا گیا ہے۔