Friday, April 26, 2024

چونیاں میں پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد سے بیوہ جاں بحق، علاقہ مکینوں کا احتجاج

چونیاں میں پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد سے بیوہ جاں بحق، علاقہ مکینوں کا احتجاج
January 6, 2019
چونیاں ( 92 نیوز )قسمت کی ماری کو سفاک پولیس اہلکاروں نے جان سے مار ڈالا، چونیاں میں پولیس اہلکاروں کے تشدد سے بیوہ جاں بحق ہو گئی ۔ پولیس پارٹی نے چوری کے الزام پر بیوہ  کے گھر پر چھاپہ مارا، بے چاری بیوہ اپنی بے گناہی کی دہائی دیتی رہی مگر پولیس والوں نے ایک نہ سنی اور مبینہ طور پر بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جس سے  خاتون زندگی کی بازی ہا رگئی ۔ پولیس کی جانب سے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور مبینہ طور پر جان لیوا تشدد کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کی اور لاش سڑک پر رکھ کر  نعرے بازی کی ۔ اہل علاقہ نے  اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کر کے مرحومہ کیلئے انصاف کا  مطالبہ کیا۔ دوسری جانب لاہور میں بھی پولیس گردی کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ،  لاہور میں پولیس نے آن لائن ٹیکسی سروس کے دفتر میں مینجر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ پولیس اہلکار آئن لائن ٹیکسی کیلئے دفتر میں معلومات لینے پہنچے ، مینجر کی جانب سے  کمپنی کے قواعد کے مطابق تھانیدار سےتحریری درخواست طلب کی جس پر داروغہ جی غصے میں آگئے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار  مینجر کو موبائل میں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں اور تشدد کر رہے ہیں ۔