Saturday, May 11, 2024

چونیاں میں بچوں سے درندگی کے واقعات، 10 مشکوک افراد زیر حراست

چونیاں میں بچوں سے درندگی کے واقعات، 10 مشکوک افراد زیر حراست
September 18, 2019
 چونیاں (92 نیوز) چونیاں میں بچوں سے درندگی کے واقعات میں 10 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب  کی ہدایت پر ڈی پی او قصورکی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی۔  اندوہناک واقعات پر ڈی ایس پی چونیاں اور ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا ہے۔  چونیاں ، بچوں ، درندگی ، واقعات، 10 ، مشکوک ، افراد ، زیر حراست پولیس نے بچوں کے اغوا پر دس ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جنہوں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور دس مشکوک افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔ ڈی این اے اور مزید سیمپل اسلام آباد لیبارٹری میں بھجوا دیئے گئے۔ تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ  آٹھ سالہ فیضان کی موت گلہ دبانے سے ہوئی اور پھر اونچائی سے پھینکا گیا۔ وزیر قانون راجا بشارت بھی چونیاں پہنچے اور لاپتہ ہونے والے بچوں کے ورثا سے ملاقاتیں کیں اور انہیں انصاف کی یقین دہانی کرائی۔ راجا بشارت نے کہا  بچوں کے قتل کے معاملے کو زینب کیس سے بھی جلد انجام تک پہنچائیں گے اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ ادھر تین ماہ سے لاپتہ 17 سالہ امیر حمزہ کا تاحال پتہ نہیں چلا۔ 92 نیوز پر خبر چلنے پر ایف آئی آر درج کی گئی۔ قصور کے علاقے بستی چراغ شاہ سے ڈیڑھ سال قبل غائب پانچ سالہ فائق کا بھی سراغ نہیں ملا۔