Sunday, May 12, 2024

چونیاں میں ایک اور بچہ اغوا، شہریوں کا احتجاج

چونیاں میں ایک اور بچہ اغوا، شہریوں کا احتجاج
September 20, 2019
چونیاں (92 نیوز) چونیاں میں پھولوں کو مسلنے والے گرفت میں نہ آسکے، ایک اور بچہ اغوا ہوگیا جبکہ ایک بچے کے اغوا کی کوشش ناکام رہی، شہریوں نے احتجاج کیا اور مین روڈ ٹریفک کیلئے بند کردی، آئی جی پنجاب چونیاں پہنچ گئے۔ پھولوں کو مسلنے والے آزاد، بات تبادلوں اور معطلی سے آگے بڑھ نہ سکی اورایک اور بچہ اغوا ہوگیا، اہل علاقہ کا کہنا ہے 2 بچوں کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، برقع پوش افراد ایک بچے کو لے گئے، شہریوں نے مین روڈ سڑک کیلئے بند کردی۔ آئی جی پنجاب عارف نواز چونیاں پہنچ گئے اور کہا ہم صحیح ڈائریکشن میں چل رہے ہیں، بدقسمتی سے بار بار قصور میں ہی ایسے واقعات ہوئے۔ ڈی پی اوقصور کی متاثرہ خاندانوں کے گھر آکرملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی، کہتے ہیں آپریشن، انویسٹی گیشن اور انٹیلی جنس بنیاد پر3 ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق بھی چونیاں پہنچے اور کہا جب سے یہ حکومت آئی نظام لا وارث ہوگیا، اقدامات صرف تقریروں کی حد تک محدود ہیں۔ اغوا اور زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر بچوں میں خوف بڑھ گیا، بچے ڈر کے مارے سکول جانے سے کترانے لگے، ننھی گڑیا نےاپنے بابا سے چونیاں چھوڑنے کی فرمائش کردی۔