Thursday, April 25, 2024

چونیاں سے اغواء ہونیوالے چوتھے بچے عمران کی ہلاکت کی تصدیق

چونیاں سے اغواء ہونیوالے چوتھے بچے عمران کی ہلاکت کی تصدیق
September 24, 2019
قصور ( 92 نیوز)  چونیاں سے اغواء ہونیوالے چوتھے بچے عمران کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ،ڈی پی او قصور کے مطابق عمران کے کپڑوں کی شناخت اسکے والدین اور درزی نے کی، مقتول بچے کے کپڑے جائے وقوعہ سے آدھا کلومیٹر کے فاصلے پر ملے۔ چونیاں سے اغوا ہونے والے ایک اوربچے کی ہلاکت کی تصدیق  ہو گئی  جس کے بعد  مقتول بچوں کی تعداد چار ہوگئی ، ڈی پی او قصور کے مطابق عمران کے کپڑوں کی شناخت اسکے والدین اور درزی نے کی ۔ عمران کو تین ماہ قبل رانا ٹاؤن سے اغوا کیا گیا تھا ،مقتول بچے کے کپڑے جائے وقوعہ سے آدھا کلومیٹر کے فاصلے پر ملے،معصوم  کی موت کی تصدیق ہونے پراہلخانہ شدت غم سے نڈھال ہو گئے ، والدہ پر غشی کے دورے۔ ڈی پی اوقصور کا کہناہے کہ لاپتہ ہونے والے پانچویں بچے امیرحمزہ کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں، فرانزک لیب عملہ نے 700 افراد کے نمونے لئے، جن میں سے 300 افراد کو کلئیر کر دیا گیا ہے۔ ادھر شہر میں آٹھویں روز بھی خوف وہراس  کی فضا برقرار رہی ، اسکولوں میں بچوں کی حاضری نہ ہونے کے برابر ہے۔