Saturday, April 20, 2024

چولستانی فوک گلوکارفقیرا بھگت کو ہم سے بچھڑے 16برس بیت گئے

چولستانی فوک گلوکارفقیرا بھگت کو ہم سے بچھڑے 16برس بیت گئے
May 17, 2015
بہاولپور(ویب ڈیسک)چولستان کے فوک گلو کار فقیرا بھگت کو ہم سے بچھڑے سولہ سال گزر گئے لیکن آج بھی وہ چولستان کے لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں ،فوک گلوکاری میں تمغہ امتیاز حاصل کرنےو الے مرحوم فقیرا بھگت کی یاد میں ایک شام چولستان میں منائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چولستانی فوک گلوکارکی یاد میں ایک شام چولستان کے روہیلوں کے ساتھ منائی گئی ،جس میں ملک بھر سے دانشور ،شعرا کرام نے شرکت کی ،فقیرا بھگت کی یاد میں شام منانے کا مقصد چولستان کی ڈوبتی ثقافت کو زندہ رکھنا ہے ۔ اس موقع پر چولستانی فوک گلوکاروں نے اپنی سریلی آواز سے سماں باندھ دیا  ،جس سے شائقین اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اور  جھوم اٹھے ،شائقین کی ایک بڑی تعداد دور دراز علاقوں سے چولستان میں پہنچی ہوئی تھی ۔ چولستان کے فوک گلو کاروں نے عارفانہ کلام سنا کر شائقین کو خوب محظوظ کیا ، واضح رہے کہ فقیرا بھگت نے حضرت خواجہ غلام فرید کے کلام سے اپنی موسیقی کا آغاز کیا۔