Thursday, September 19, 2024

چولستان میں مویشی چراتا ”را“ کا تربیت یافتہ ایجنٹ گرفتار

چولستان میں مویشی چراتا ”را“ کا تربیت یافتہ ایجنٹ گرفتار
April 2, 2016
رحیم یار خان (92نیوز) رحیم یارخان میں حساس ادارے نے چولستان میں کارروائی کرتے ہوئے ”را“ کے تربیتی یافتہ بی آر اے کا ایجنٹ شیر باز عرف کمانڈر گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان کے چولستانی چک 154پی میں حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے ”را“ کے تربیت یافتہ ایجنٹ شیرباز عرف کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔ شیر باز نے ”را“ سے تربیت حاصل کی تھی اور اس کا تعلق بلوچستان رجمنٹ آرمی سے ہے۔ شیرباز سرحد پارسے آنے والے افراد کے لیے سہولت کارکا کام بھی کرتاتھا۔ ذرائع کے مطابق شیرباز عرصہ دراز سے چک 154پی میں رہائش پذیر تھا اور بھیڑ بکریاں چراتاتھا۔ شیرباز متعدد بار سرحد پار بھارت جا چکا ہے اور کالعدم تنظیم بی آر اے سے منسلک افراد کے لیے کام کرتاتھا۔