Tuesday, May 21, 2024

چولستان جیپ ریلی کا دوسرا مرحلہ پایہ تکمیل کو پہنچ گیا

چولستان جیپ ریلی کا دوسرا مرحلہ پایہ تکمیل کو پہنچ گیا
February 16, 2019
بہاولپور(92 نیوز) چولستان جیپ ریلی کا دوسرا مرحلہ اسٹاک ریلی پایہ تکمیل کو پہنچ گیا،انٹوں کی دوڑ سے  جیب ریلی کے شرکا خوب محظوظ ہوئے۔ چولستان کےصحرامیں ہر طرف میلےکا سماں سا ہے ، صحرامیں ہرطرف دھول اڑاتی اورلہو گرماتی گاڑیوں کا شور ہے ۔  جیب ریلی کے دوران اسٹاک کیٹگری میں گاڑیوں نے 240 کلومیٹر کا سفر  طے کیا۔ صحرا میں اونٹوں کی ریلی نے سماں باندھ دیا جسے شائقین نے خوب پسند کیا، پیرا ٹروپنگ کو بھی شائقین نے بے حد سراہا۔ قلعہ دراوڈ پر رات گئے آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا، ریلی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے ہیں۔