Friday, May 10, 2024

چولستان جیپ ریلی ، نادر مگسی سمیت دیگر شرکا اپنے سفر پر روانہ

چولستان جیپ ریلی ، نادر مگسی سمیت دیگر شرکا اپنے سفر پر روانہ
February 15, 2019
 چولستان (92 نیوز) بہاولپور میں چولستان جیپ ریلی کی پریپیئرڈ سٹاک کیٹگری کا آغاز ہو گیا۔ سابق چیمپئن نادر مگسی سمیت دیگر شرکا اپنے سفر پر روانہ ہو گئے۔ گاڑی کو ریس دیتے ماہر ڈرائیورز چولستان کے پر خطر راستوں پر اپنی گاڑیاں دوڑاتے ہوئے نکل پڑے ۔ 14ویں چولستان جیپ ریلی کا میلہ سج گیا۔ اپنے ٹائٹل کے دفاع کے لئے مشہور ریسر نادر مگسی  ریس جیتنے کیلئے پرعزم ہیں۔ نادر مگسی کے مضبوط حریف صاحبزادہ سلطان بھی جیت کے لئے پرجوش ہیں۔ جیپ ریلی کے 50 گاڑیوں پر مشتمل پری پیڈ کیٹگری کے پہلے راؤنڈ کا آغاز کمشنر ملتان نیئر اقبال نے کیا۔ شائقین پر ریلی سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔ جیپ ریلی میں خواتین ریسرز بھی شامل ہیں۔ پری پیئرڈ کیٹیگری میں  ڈرائیورز ٹریک مکمل کر کے ایک دن کا وقفہ کر یں گے۔ کل اسٹاک کیٹیگری  میں انہتر گاڑیوں کی ریس ہو گی۔ 220 کلومیٹر ٹریک کو ریت کے ٹیلوں اور جھاڑیوں نے مزید دلچسپ بنایا تو ملک بھر سے آئے شائقین نے بھی اپنے پسندیدہ ریسرز کا حوصلہ بڑھانے کے لئے خوب داد دی۔