Monday, May 13, 2024

چولستان جیپ ریلی میں آج پری پیئرڈ کٹگری کا دوسرا مرحلہ

چولستان جیپ ریلی میں آج پری پیئرڈ کٹگری کا دوسرا مرحلہ
February 16, 2020
چولستان (92 نیوز) 15 ویں چولستان جیپ ریلی میں آج پری پیئرڈ کٹگری کا دوسرا مرحلہ ہوگا۔ جیپ ریلی میں میر نادر مگسی اپنے ٹائٹل کا دفاع کر رہے ہیں۔ چولستان ریلی میں پہلی بار آج موٹر سائیکل ریلی بھی ہوگی۔ 15 ویں چولستان جیپ ریلی میں آج گاڑیاں 231 کلو میٹر طویل ٹریک پر دوڑیں گی۔ 43 ریسرز اپنی ڈرائیونگ مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔ پندر ہویں چولستان جیپ ریلی کے اختتام پر شام سات بجے تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا جائے گا۔