Friday, May 17, 2024

چوری کا حساب دینے کیلئے بلایا جاتاہے ،یہ اداروں کو دھمکانے آتے ہیں ، مراد سعید

چوری کا حساب دینے کیلئے بلایا جاتاہے ،یہ اداروں کو دھمکانے آتے ہیں ، مراد سعید
August 17, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز)  وفاقی وزیر مراد سعید نے بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتےہوئے کہا کہ چوری کا حساب کیلئے بلایا جاتا ہے یہ  اداروں کو دھمکانے آتے ہیں۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ  روز اول سے کہہ رہے ہیں  ان کی سیاست کا محور محض اپنی چوری بچانا ہے، کرپشن اور چوری میں انکے اتحادی شریفوں کو بلایا جاتا ہے تو وہ اداروں پر حملے کرتے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان بولے بلاول زرداری نے آج پھر نان ایشوز پر بات کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔