Monday, May 20, 2024

چوری چھپے لفظ حلف کو اقرار لکھا گیا ، باقی مضمون وہی ، مذہبی تنظیمیں سراپا احتجاج

چوری چھپے  لفظ حلف کو اقرار لکھا گیا ، باقی مضمون وہی ، مذہبی تنظیمیں سراپا احتجاج
October 4, 2017

لاہور ( 92 نیوز) چوری چھپے لفظ حلف کو اقرار میں تبدیل کرنے پر مذہبی تنظیمیں سراپا احتجاج بن گئیں ۔ جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عطا الرحمان کہتے ہیں کہ چوری چھپے اور تیاری سے لفظ حلف کو کاٹ کر صرف اقرار لکھا گیا جب کہ باقی مضمون وہی ہے ۔ ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں یہ سازش کے تحت کیا گیا۔اس پر بھرپور احتجاج کریں گے۔
سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا کہتے ہیں معاملے پر پارلیمان میں تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے اور وزیر قانون کو برطرف کیا جائے۔
سر براہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کیلئے سب سے بڑا سکیورٹی رسک ہیں۔ 8اکتوبرکو احتجاجی تحریک مشترکہ طور پرشروع کرینگے،صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں ہم نے مشرف کاقانون اسکے منہ پر دے مارا،مشرف کابھی وزیر قانون زاہد حامد تھا آپ اس قانون کو اس کے منہ پر دے ماریں ۔