چودہ اگست قریب آتے ہی ملک بھر میں آزادی کا دن منانےکی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
لاہور(92نیوز)چودہ اگست پاکستان کی آزادی کا دن قریب آتے ہی ملک بھر میں تیاریاں بھی اپنے عروج پر پہنچ گئیں ۔
تفصیلات کےمطابق اگست کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر میں جشن آزادی منانے کی تیاریوں کا آغازہو جاتا ہے لوگ گھروں ، گلیوں اور بازاروں کو سجانا شروع کر دیتے ہیں۔ نائینٹی ٹو نیوز نے لوگوں کو اپنی تیاریاں سکرین پر دکھانے کی دعوت دی تو لوگوں نے اسے کھلے بازو خوش آمدید کہا اور نائنٹی ٹو نیوز کے دیئے گئے واٹس ایپ نمبر پر تصاویر اور فوٹیجز کی بھرمار کر دی
لوگوں کی بھیجی ہوئی تصاویر میں جشن آزادی منانے کے حوالےسے جوش و خروش واضح دکھائی دیتا ہے کسی نے چہرے کو پینٹ کرایا تو کسی نے قومی پرچم کو سلامی دی ۔ جشن آزادی کی تیاریاں ہوں تو ایسی ہوں پاکستانیوں نے دوسری قوموں کو بھی آزادی منانے کے طور طریقے سکھا دیئے۔