Friday, April 26, 2024

چودھری پرویزالہیٰ کا رمضان المبارک میں مساجد کو آباد رکھنے کیلئے اقدامات پر زور

چودھری پرویزالہیٰ کا رمضان المبارک میں مساجد کو آباد رکھنے کیلئے اقدامات پر زور
April 10, 2020
لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ نے رمضان المبارک میں مساجد کو آباد رکھنے کے لیے اقدامات پرزور دیا ہے۔ چودھری پرویزالہیٰ کہتے ہیں اللہ رب العالمین ہم سے راضی ہوجائے اور اپنی رحمت سے کورونا وائرس سے ہمیں نجات دلائے۔ انہوں نے مساجد اور مدارس کو چار ماہ کے لیے بلوں میں رعایت دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ کی زیرصدارت آل پارٹی پارلیمانی کمیٹی کااجلاس ہوا۔ حکومتی نمائندگی صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت نے کی۔ اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ ٹیسٹنگ نظام کو وسعت دینا ہوگی۔ انہوں نے رمضان المبارک میں مساجد کوآباد رکھنے پر بھی زور دیا۔  کہا کہ مساجد، مدارس کو کم ازکم چار ماہ کے لیے بلوں میں رعایت دی جائے۔ انہوں نے گندم کے خریداری مراکز پر خصوصی سینیٹائزیشن کی سہولت دینےکا بھی مطالبہ کیا ہے۔