Friday, April 26, 2024

چودھری پرویزالہیٰ سے وکلاء رہنماؤں کی ملاقات، پنجاب بار کے مسائل سے آگاہ کیا

چودھری پرویزالہیٰ سے وکلاء رہنماؤں کی ملاقات، پنجاب بار کے مسائل سے آگاہ کیا
February 21, 2020
لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ سے وکلاء رہنماؤں نے ملاقات کی، پنجاب بار کے مسائل سے آگاہ کیا۔ چودھری پرویزالہیٰ سے وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل چودھری محمد اکرم، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آصف محمود چیمہ، ممبر پنجاب بار کونسل چودھری محمد سرور اور علی ریاض کرمانی نے ملاقات کی۔ وکلاء وفد نے چودھری پرویزالہٰی کو پنجاب بار کے مسائل سے آگاہ کیا۔ چودھری پرویزالہٰی نے کہا کوشش ہو گی کہ بار کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ وکلاء نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کیلئے کام کیا، ہماری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ عوام کو انکے بنیادی حقوق بغیر کسی رکاوٹ کے ملیں۔ وفد کاکہناتھا کہ چودھری پرویز الہٰی نے اپنے دور میں وکلاکے بنیادی  مسائل پرتوجہ دی۔