Friday, April 26, 2024

چودھری پرویزالہٰی سے خانہ کعبہ کے کلید بردار کے ترجمان کی وفد کے ہمراہ ملاقات

چودھری پرویزالہٰی سے خانہ کعبہ کے کلید بردار کے ترجمان کی وفد کے ہمراہ ملاقات
February 21, 2021

لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی سے چودھری پرویزالہٰی سے خانہ کعبہ کے کلید بردار ڈاکٹر صالح زین العابدین کے پاکستان میں ترجمان میاں عبدالرحمٰن نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، میاں عبدالرحمٰن نے کلید بردار خانہ کعبہ کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

میاں عبدالرحمٰن نے بتایا خانہ کعبہ میں خصوصی طورپر پاکستان کی سلامتی اور چودھری شجاعت حسین کی صحت کیلئے دعاکی گئی۔

اس موقع پر چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مذہبی اور دوستانہ بنیادوں پر استوار ہیں، دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے سعودی عرب سے بڑھ کر مقدس اور کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا پاکستانیوں کے دل مکہ اور مدینہ میں دھڑکتے ہیں، کورونا وبا کی وجہ سے پاکستانی عارضی طور پر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سے محروم ہیں،دعا ہے اس مؤذی وباس سے جلد نجات حاصل ہو اور مسلمان آزادی کے ساتھ مذہبی رسومات ادا کر سکیں۔