Thursday, April 25, 2024

چودھری پرویز الہیٰ کی وزیراعلیٰ بزدار سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

چودھری پرویز الہیٰ کی وزیراعلیٰ بزدار سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
June 8, 2020
لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ملاقات کیلئے وزیراعلیٰ آفس پہنچے، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور کورونا صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ملاقات کیلئے وزیراعلیٰ آفس پہنچے، رکن قومی اسمبلی چودھری مونس الہٰی بھی انکے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی اورکورونا صورتحال اور فلاح عامہ کے  اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں بجٹ اجلاس کو احسن طریقے سے چلانے پر بھی اتفاق ہوا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے گستاخانہ کتابوں پر پابندی کے حوالے سے چودھری پرویزالٰہی کو خراج تحسین پیش کیا۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنانے کیلئے مشاورت کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی، مسلم لیگ ق اتحادی جماعت ہے اسے ساتھ لیکر چلیں گئے۔ دونوں جماعتوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن ہر آنے والے وقت میں مضبوط سے مضبوط تر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کھوکھلے نعرے نہیں ،عملی اقدامات چاہتے ہیں عوام کی خدمت کا مشن پورا کریں گے۔ پنجاب اسمبلی کا قانون سازی کے حوالے سے ریکارڈ دیگر صوبوں کی اسمبلیوں کے مقابلے میں سب سے بہتر ہے۔ اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔ ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، رخنہ ڈالنے کی خواہش پوری نہیں ہو گی۔ پوری اسپورٹ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ ہے، ملکر عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔