چودھری پرویز الہیٰ طیارہ حادثہ میں شہید خالد شیر دل کی رہائش گاہ پر اہلخانہ سے تعزیت
لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کراچی طیارہ حادثہ میں شہید ہونیوالے چیف ایگزیکٹو اربن یونٹ خالد شیر دل کی رہائش گاہ پہنچے اورشہید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
چودھری پرویز الہیٰ نے شہید خالد شیر دل کیلئے فاتحہ خانی کی اور دعاے مغفرت کی ۔انکا کہنا تھا کہ خالد شیر دل شہید ایک فرض شناس ، محنتی اور ایماندار آفیسر تھے۔
انہوں نے کہا کہ خالد شیر دل نے کورونا وباء کے دوران فرنٹ لائن پر کام کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انتہائی محنت اور ایمانداری سے فرائض سرانجام دئیے۔