Friday, May 17, 2024

چودھری پرویز الٰہی کی شہباز شریف سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر تعزیت کی

چودھری پرویز الٰہی کی شہباز شریف سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر تعزیت کی
December 3, 2020

بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے آنے والوں کا سلسلہ جاری رہا ،  چودھری پرویز الہٰی کی قیادت میں مسلم لیگ ق کا وفد بھی ماڈل ٹاؤن پہنچا اور شہباز شریف،حمزہ شہباز اور مریم نواز سے تعزیت کی۔

وفد میں چودھری مونس الہٰی،حسین الہٰی،سینیٹر کامل عل آغا،سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اورچودھری شافع حسین شامل تھے،چودھری پرویز الہٰی اور وفد میں شامل دیگر افراد نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی بھی ماڈل ٹاؤن پہنچے اور بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا،غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہاتحریک انصاف اپوزیشن کے خلاف جھوٹے مقدمے کر رہی ہے۔

رانا ثنا اللہ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا چودھری پرویز الہٰی کا اظہار تعزیت کے لئے آنا کسی سیاسی مقصد کے لئے نہیں تھا،سیاسی رواداری ہماری اچھی روایت ہے ۔

رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 13 دسمبر کو جلسہ ضرور ہو گا جس کےلئے پی ڈی ایم کی طرف سے تیاری مکمل ہے، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق،مریم اورنگزیب،شاہد خاقان عباسی اور دیگر بھی اظہار تعزیت کے لئے ماڈل ٹاؤن پہنچے۔